آرامکو کی گیس پیداوار2030تک 60فیصد بڑھ جائے گی، عہدیدار
ریاض(این این آئی)سعودی کمپنی آرامکو میں سٹریٹجک امور اور ادارہ جاتی ترقی کے ایگزیکٹو نائب صدر اشرف الغزاوی نے کہا ہے کہ کمپنی کی گیس کی پیداوار 2030 تک 60 فیصد بڑھ جائے گی۔ الغزاوی نے ان خیالات کا اظہار سیرا ویک انرجی کانفرنس میں کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آرامکو نے حال ہی میں تیل کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے منصوبوں کو روک دیا ہے اور مملکت میں غیر روایتی گیس فیلڈز کی ترقی پر توجہ مرکوز کی ہے۔
کمپنی نے یہ بھی کہا کہ وہ بیرون ملک مائع قدرتی گیس کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کر رہی ہے۔سعودی آرامکو کے سی ای او امین ناصر نے توانائی کی منتقلی کی موجودہ ٹائم لائنز کو ایک خیالی تصور کے طور پر بیان کرتے ہوئے فوری طور پر جیواشم ایندھن کو قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے تبدیل کرنے کے منصوبوں کو دوبارہ ترتیب دینے کا مطالبہ کیا۔ ہیوسٹن میں سیرا ویک توانائی کانفرنس کے دوران امین ناصر نے اس بات کو تسلیم کرنے پر بھی زور دیا کہ قابل تجدید توانائی کے ذرائع جلد ہی اور 2030 تک بھی تیل اور گیس کی طلب کی جگہ نہیں لیں گے۔