• news

پولیس ملازمین کے طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے 9 لاکھ روپے جاری

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پرسنٹرل پولیس آفس میں ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں صوبہ بھر سے طبی مشکلات کا شکار پولیس اہلکاروں نے اپنے کیسز بھجوائے، ویلفیئر کمیٹی نے دستاویزات کی سکروٹنی کے بعد مزید پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے 9 لاکھ روپے جاری کر دئیے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ کسی بھی عارضہ میں مبتلا پولیس ملازم کو بیماری کے خلاف جنگ میں تنہا نہیں چھوڑا جائےگا۔

ای پیپر-دی نیشن