• news

کسووال: دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والا پاک فوج کا حوالدار سپرد خاک 

کسووال (نامہ نگار) پاک فوج کے حوالدار کوئٹہ میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔ موضع ہاشم چاکر کے رہائشی حوالدار محمد حسین بب ان کی ڈیوٹی کوئٹہ لگی ہوئی تھی جہاں پر دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے وہ شہید ہو گئے۔ شہید کو فوجی اعزازات کے ساتھ ان کے آبائی گاﺅں موضع ہاشم چاکر میں سپر د خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں بریگیڈیئر ربانی اور کرنل نوید سمیت جوانوں نے شرکت کی۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں، شہید نے سوگواران میں بیوہ سمیت ایک بیٹی اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن