ایک ہفتے میں پتنگ بازی کے537مقدمات ‘595ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار) گزشتہ ایک ہفتے میں پتنگ بازوں کےخلاف کارروائیوں کے دوران 537 مقدمات درج کر کے595ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ پتنگ بازی کے واقعات میں ملوث ملزمان سے10ہزار900سو سے زائد پتنگیں اور397چرخیاں برآمد کی گئیں۔ سٹی ڈویژن میں پتنگ بازی کے171ملزمان، کینٹ ڈویژن میں 114، سول لائنز ڈویژن میں 36، صدر ڈویژن میں 102، اقبال ٹاو¿ن ڈویژن میں 80اور ماڈل ٹاو¿ن ڈویژن میں 92ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ قاتل ڈور اور پتنگوں کی تیاری، خریدوفروخت اور استعمال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔پتنگ سازی کے آن لائن کاروبارمیں ملوث ملزمان کےخلاف انٹیلی جنس بیسڈ گکارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔