سندھ ہائیکورٹ نے گلشن معمار میں منٹیننس فنڈ میں خورد برد کیخلاف سوسائٹی بنانے کی درخواست مستردکردی
کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے گلشن معمار میں منٹیننس فنڈ میں خورد برد کیخلاف سوسائٹی بنانے کی درخواست مستردکردی ہے۔جمعہ کوسندھ ہائیکورٹ میں گلشن معمار میں مینٹیننس فنڈ میں خورد برد کیخلاف سوسائٹی بنانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ خورد برد کو روکنے کے لیئے سوسائٹی بنانے کی اجازت دی جائے۔ 40 فیصد سے زائد رہائشی اگر کوئی سوسائٹی تشکیل دینا چاہیں تو انہیں اجازت ہوتی ہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور گلشن معمار سوسائٹی کے وکلا نے درخواست کی مخالفت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پرائیوٹ پروجیکٹ میں یہ قانون لاگو نہیں ہوتا اور نہ ہی ایسی سوسائٹی بنانے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد درخواست مسترد کردی۔