ملک کے مختلف حصوں میں بارش پہاڑوں نے برف کی چادراوڑھ لی
لاہور (آئی این پی ) پنجاب اور خیبر پی کے سمیت آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے ایک بار پھرسردی میں اضافہ ہوگیا جبکہ پہاڑوں نے بھی برف کی سفید چادر اوڑھ لی ۔ جاتی سردی ایک بار پھر لوٹ آئی، صوبائی دارالحکومت لاہور، خوشاب ،حافظ آباد، جہلم سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔ آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباداورگردونواح میں بھی تیز بارش ہوئی ۔