• news

فیروز والہ میں لڑکی سے زیادتی: نواب ٹاؤن، بہن کو نشانہ بنانے والا گرفتار 

 فیروزوالہ؍ لاہور  (نامہ نگاران) جی ٹی روڈ کی آبادی رانا ٹاؤن میں موبائل سینٹر دکان کے مالک عمار اسلم نے دوشیزہ کی تصویریں بنا کر اسے بلیک میل کر لیا اور زیادتی کرڈالی۔ فیروز والا پولیس نے متاثرہ دو شیزہ(م) کی رپورٹ پر عمار اسلم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔دو شیزہ نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کی منگنی نادر خان سے ہوئی جو بیرون ملک گیا ہوا ہے ملزم نے تصویریں بنا کر مجھے اور میرے منگیتر کو بلیک میل کیا۔نواب ٹاؤن میں آٹھ سالہ بچی سے زیادتی کا کیس میں ہوشربا حقائق سامنے آئے ہیں۔بچی سے زیادتی کرنے والا سگا بھائی نکلا۔پولیس کے مطابق ملزم احمد موبائل فون پر فحش ویڈیوز دیکھنے کا عادی ہے۔اس  نے والدین کی عدم موجودگی میں اپنے شالیمار کے علاقے میں واقع اپنے گھر میں آٹھ سالہ بہن کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ملزم اور متاثرہ بچی کے والدین عمران اور اس کی بیوی ساجدہ نے وقوعہ کو دوسرا رنگ دے دیا اور نواب ٹاؤن میں رشتہ داروں کے گھر آئے نا معلوم شخص کی بچی سے زیادتی کی من گھڑت کہانی بنادی۔ پولیس نے پچاس سے زیادہ کیمروں کی مانیٹرنگ کی تو پتہ چلا بچی نواب ٹاؤن آئی ہی نہیں تھی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن