• news

تار چراتے کرنٹ لگنے سے کامونکی میں لاہور کا رہائشی: سرگودھا، نوجوان ہلاک 

کامونکی؍ سرگودھا (نمائندہ خصوصی) تار کاٹتے کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔  سرگودھا میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کا محمد الیاس جی ٹی روڈ چیانوالی ٹول پلازہ کے قریب نجی پیپر ملز سے بجلی کے تار  چوری کرنے کے لئے کاٹ رہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگنے سے وہ ساتھ چمٹ کر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ فیکٹری انتظامیہ کی اطلاع پر صدر پولیس نے گیپکو کی ملازمین کی مدد سے محمد الیاس کی نعش کو تاروں سے الگ کر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ سرگودھا کے چک 51 شمالی کے قریب لوڈ شیڈنگ کے دوران بجلی کے تار کاٹتے کرنٹ لگنے سے نوجوان ہلاک ہو گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن