نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کا 6 روزہ ریمانڈ
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی عدالت نے 28 مارچ تک وزیراعلیٰ نئی دہلی کیجریوال کا ریمانڈ دیدیا۔ عام آدمی پارٹی نے 26 مارچ کو نریندر مودی کے گھر کے باہر مظاہرہ کا اعلان کیا ہے۔ قبل ازیں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے گرفتار وزیراعلیٰ اروندکیجریوال کو عدالت میں پیش کیا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے کیجریوال کی دس روزہ کسٹڈی مانگے جانے کا امکان تھا۔