• news

نصرت بھٹو کی سالگرہ آج: سیاسی استحکام کیلئے کام کریں: زرداری، بلاول 

لاہور (نامہ نگار) سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی اہلیہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کا آج 23مارچ  کو 95 واں یومِ پیدائش ہے۔ پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام بیگم نصرت بھٹو کی سالگرہ جوش وخروش سے منائی جائیگی۔اس سلسلے میں سالگرہ اور کیک کاٹنے کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے بیگم نصرت بھٹو کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے صبر 'برداشت اور مفاہمت کی سیاست کرکے جمہوریت اور آئین بحال کرنے کی جدوجہد کی۔ آج ملک کو قومی یکجہتی کی سخت ضرورت ہے ہمیں چاہیے کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے نقش قدم پر چل صبر 'برداشت اور مفاہمت کو فروغ دیکر ملک میں سیاسی استحکام کیلئے کام کریں۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام  میں کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو پروقار خاتون تھیں، اور اب وہ جمہوریت سے غیر متزلزل وابستگی کی علامت ہیں۔ ان کی زندگی قوم کی بہبود کے لئے صبر، استقامت اور لازوال قربانیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو ان کے یومِ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے پیغام میں فریال تالپور نے کہا بیگم نصرت بھٹو نہ صرف پاکستانی خواتین بلکہ دنیا بھر کی خواتین کیلئے رول ماڈل ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن