رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں بھی سبزی‘ پھل فروشوں کی لوٹ مار جاری
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے بیشتر علاقوں میں پرچون سطح پر دکاندار رمضان کے دوسرے عشرے میں بھی سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی کر کے صارفین کو لوٹتے رہے۔ صارفین نے رابطہ کر کے بتایا کہ سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیوں میں ایک کلو آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی زیادہ سرکاری قیمت 53روپے کلو مقرر تھی جبکہ دکانداروں نے 65روپے تک فروخت کئے ،آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم 48روپے کی بجائے60روپے، پیاز درجہ اول 175روپے کی بجائے250،پیاز درجہ دوم 160کی بجائے190،ٹماٹر درجہ اول105کی بجائے180روپے،ٹماٹر درجہ دوم95کی بجائے120روپے،لہسن دیسی250روپے کی بجائے350،لہسن ہرنائی370کی بجائے410،لہسن چائنہ595روپے کی بجائے650،ادرک تھائی لینڈ515روپے کی بجائے690،ادرک چائنہ515کی بجائے700،کھیرا فارمی55روپے کی بجائے120،میتھی45کی بجائے65روپے،بینگن90کی بجائے130،بند گوبھی100کی بجائے140،پھول گوبھی140کی بجائے175،شملہ مرچ280کی بجائے420،شلجم 25روپے کی بجائے45روپے،مٹر55کی بجائے90،کچنار 260 کی بجائے350،سبز مرچ درجہ اول220کی بجائے400،لیموں چائنہ90کی بجائے250،مونگرے90کی بجائے130،مولی13کی بجائے40روپے،پالک فارمی20روپے کی بجائے40روپے،گاجر چائنہ80کی بجائے110روپے، گاجر دیسی45کی بجائے65روپے کلو تک فروخت کی گئی۔ پھلوں میں ایک کلو سیب گاچہ درجہ اول220کی بجائے260،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول330کی بجائے400،سیب سفید درجہ اول170روپے کی بجائے240روپے،کیلا درجہ اول درجن 190کی بجائے250،کیلا درجہ دو م درجن140کی بجائے170، امرود درجہ اول230کی بجائے280،انار قندھاری340کی بجائے550،مسمی درجہ اول درجن110کی بجائے190،کینو درجہ اول درجن310کی بجائے360روپے،کینو درجہ دوم درجن175کی بجائے250،خربوزہ درجہ اول 190کی بجائے240روپے، خربوزہ درجہ دوم105کی بجائے170روپے، سٹابری درجہ اول420کی بجائے600،سٹابری درجہ دوم210کی بجائے400 روپے اور کھجور ایرانی 505 روپے کی بجائے650روپے فی کلو فروخت کی گئی۔