• news

گوادر میں شہید سپاہی آبائی علاقوں میں سپردخاک نماز جنازہ میں پاک فوج کے جوانوں کی شرکت

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) 20 مارچ کو گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی میں دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی بہار خان (عمر: 35 سال،ساکن ضلع ڈیرہ غازی خان) اور سپاہی عمران علی (عمر: 28 سال،ساکن ضلع خیرپور) کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں شہداء کے عزیز و اقارب، پاک فوج کے جوانوں اور علاقے کے عمائدین نے شرکت کی۔ پاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشتگردوں کی امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔ ہمارے بہادر بیٹوں کی یہ قربانیاں دہشت گردی کی لعنت کے خلاف لڑنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

ای پیپر-دی نیشن