• news

امریکی قرارداد یکطرفہ تھی اس لئے مسترد ہوئی: فلسطینی سفیر  

نیو یارک (نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر ایاد منصور نے کہا کہ امریکی قرارداد یکطرفہ تھی اس لئے مسترد کی گئی۔ امریکی قرارداد میں غزہ پر اسرائیلی حملوں کو دہشتگردی کا مسئلہ بتایا گیا، یہ فلسطینیوں کی نسل کشی کا معاملہ ہے۔ یاد رہے امریکی قرارداد کو چین اور روس نے ویٹو کر دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن