• news

عالمی بنک نے 2 منصوبوں کیلئے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) عالمی بنک نے پاکستان کو دو منصوبوں کے لیے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق عالمی بنک پاکستان کو 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پراجیکٹ کے لیے فراہم کرے گا۔ منصوبے کے تحت شہریوں اور فرموں کے لیے ڈیجیٹل طور پر فعال عوامی خدمات کی فراہمی کی توسیع میں معاونت کرے گا۔ دوسری فنانسنگ عالمی بنک 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر سندھ بیراجز امپروومنٹ پراجیکٹ کے لیے فراہم کرے گا۔ منصوبے کے تحت سیلاب سے بچاؤ اور سندھ کے تین بیراجوں کی حفاظت اور انتظام میں بہتری میں معاونت ملے گی۔

ای پیپر-دی نیشن