• news

اسلام آباد میں پراپرٹی پر  بھاری ٹیکس عائد

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد میں پراپرٹی پر بھاری ٹیکس عائد کر دیا گیا، جس کا سی ڈی اے نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سی ڈی اے کے نوٹیفکیشن کے مطابق سیکٹرز اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں پلاٹس پر سالانہ بھاری پراپرٹی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہزاد ٹاؤن، مارگلہ ٹاؤن اور راول ٹاؤن میں 140 سکوائرز یارڈز تک پلاٹس پر 24 ہزار ٹیکس عائد کیا گیا ہے جب کہ 8 کنال تک کے فارم ہاؤس پر ایک لاکھ 80 ہزار روپے کا پراپرٹی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 90 سے 120 کنال تک فارم ہاؤسز پر 4 لاکھ 42 ہزار روپے پراپرٹی ٹیکس ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن