ارتھ آور منایا گیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) زمین سے محبت کے اظہار کیلئے ارتھ آور منایا گیا۔ رات ساڑھے آٹھ سے ساڑھے نو بجے تک ایک گھنٹہ کیلئے لائٹس کو بند کر دیا گیا۔ اسلام آباد‘ لاہور‘ کراچی‘ پشاور‘ کوئٹہ سمیت دیگر شہروں کی اہم عمارتوں کی لائٹس کو ایک گھنٹہ بند کر کے زمین سے محبت کا اظہار کیا گیا۔ اضافی لائٹس اور برقی آلات بھی بند رکھے گئے۔