• news

سگریٹ نوشی بھی پیٹ میں  چربی کو بڑھا سکتی ہے: تحقیق

کوپن ہیگن (نیٹ نیوز) حال ہی میں ایک تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ وہ افراد جو سگریٹ نوشی کرتے ہیں، ان کے پیٹ میں بھی اضافی چربی جمع ہوتی ہے جو کہ سنگین مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔ تمباکو نوشی شروع کرنے اور یا کافی عرصے سے جاری سگریٹ نوشی دونوں ہی پیٹ میں چربی کو بڑھا سکتے ہیں جو دل کی بیماری، ذیابیطس، فالج اور ڈیمنشیا کا سبب بن سکتا ہے۔ اگرچہ تمباکو نوشی کرنے والوں کا وزن تمباکو نوشی نہ کرنے والوں کی نسبت کم دکھائی دیتا ہے لیکن ان کے پیٹ میں چربی زیادہ ہوتی ہے۔ بالخصوص visceral fats۔ ویسرل فیٹس وہ چربی ہوتی ہے جسے دیکھنا مشکل ہوتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن