• news

مسجد نبوی میں اعتکاف  کے لیے رجسٹریشن کا آغاز

مدینہ منورہ(اے پی پی)مسجد نبوی کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کرنے والوں کی رجسٹریشن کا آغاز کیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق مسجد نبوی میں اعتکاف کرنے کے خواہشمندوں کے لیے زائرون ایپ لانچ کی گئی ہے جس کے ذریعے اپنی معلومات اپ لوڈ کرکے اعتکاف کا پرمٹ حاصل کیا جاسکتا ہے۔مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا  کہ اعتکاف کیلیے مقررہ ضوابط کا اعلان بھی پورٹل پر کیا گیا ہے جس پرعمل کرنا ضروری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن