• news

 پاکستان سے چین کے لیے برآمدات میں 5فیصد اضافہ 

لاہور( این این آئی)جنوری تا فروری 2024 کے دوران پاکستان سے چین کے لیے برآمدات میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق جنوری تا فروری 2024 کے دوران پاکستان کی چین کو برآمدات 468 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔رپورٹ میں جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ جنوری تا فروری 2024  کے دوران چین کو پاکستان کی برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 5 فیصد اضافہ ہوا۔2024 کے پہلے دو ماہ کے دوران پاکستان کی برآمدات 468.47 ملین ڈالر رہیں۔ جو گزشتہ سال کے 446.31 ملین ڈالر کے مقابلے میں تقریبا 5 فیصد زیادہ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن