کئی وارداتیں‘ ڈاکو شہریوں سے لاکھوںروپے ‘قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے
لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اورچوروں نے ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، موٹر سائیکلیں ،گاڑیاں اوردیگرسامان لوٹ لیا ۔ ڈاکوؤں نے جوہر ٹاؤن میں فواد کے گھر میں گھس کراہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5 لاکھ 85 ہزار ‘ زیوارات،موبائل فون دیگر سامان،ہربنس پورہ میں تبسم ‘ اس کی فیملی سے 4لاکھ ‘ زیورات ‘ موبائل فون،شالیمار میں ذوالفقار سے 2 لاکھ 20 ہزار‘موبائل فون،شمالی چھاؤنی میں عباس سے 2 لاکھ52ہزار‘ موبائل فون،غازی آباد میں اجمل سے 2 لاکھ ‘موبائل فون،نشتر کالونی میں رؤف سے ایک لاکھ 33 ہزار‘ موبائل فون،راوی روڈ میں ارشاد سے 2 لاکھ 15 ہزار‘ موبائل فون،اچھرہ میں یونس سے32 ہزار ‘موبائل فون، نشر کالونی میں دانش سے7ہزار‘موبائل فون لوٹ لیا اورفرار ہوگئے ہیں۔چوروں نے باٹا پور، ڈیفنس، شادمان اورگلبرگ سے4کاریں جبکہ جنوبی چھاؤنی،مانگا منڈی، شفیق آباد،اسلام پورہ ، باغبانپور،مناواں کاہنہ اور مغلپورہ سے8 موٹرسائیکلیں چوری کرلی ہیں۔