• news

چینوٹ:کنویں کے اندر دیوار کی اینٹیں نکالتے دب کر باپ بیٹا جاں بحق

چینوٹ(نمائندہ نوائے وقت) گہرے کنویں کے اندر دیوار کی اینٹیں نکالتے مٹی تلے دب کر باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے ‘ چینوٹ موضع سلیمان میںپرانے 30فٹ گہرے کنویں کے گرد اندر دیوار کی انٹیں نکالتے کنویں کی دیوار مٹی سمیت اوپر گرنے سے دب کر محنت کش باپ رمضان اور اس کا بیٹا علی جاں بحق ہوگئے اطلاع پر ریسکیو امدادی ٹیموں نے دونوں نعشیں نکالنے کیلئے کنواں کی کھدائی شروع کردی۔

ای پیپر-دی نیشن