سیاسی اختلافات اپنی جگہ ریاستی‘ قومی معاملات سب سے پہلے: عظمیٰ بخاری
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ یوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے یہ دن ہمیں ایک ہونے کا دس دیتا ہے۔ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ریاستی اور قومی معاملات سب سے پہلے ہیں۔ یوم پاکستان کا بنیادی مقصد دو قومی نظریے کو پروان چڑھانا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے’’یوم پاکستان‘‘ پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان کا قیام اس میں رہنے والے تمام شہریوں کو مکمل مذہبی، سیاسی و سماجی آزادیم کی ضمانت دیتا ہے۔ وفاق اور اکائیاں مل کر پاکستان کو مضبوط اور مستحکم ملک بنا سکتی ہیں۔ افواج پاکستان دنیا کی طاقتور اور باصلاحیت افواج میں شامل ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاک فوج کی دفاعی صلاحتوں پر کسی بھی ملک کو اب کوئی شبہ نہیں ہے۔