محاصر ے تلاشی کا رروئیاں ،ہائیکورٹ کا 4کشمیریوں کورہاکرنے کا حکم
سری نگر + آئی این پی + کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہائیکورٹ نے چار کشمیریوں کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت قد کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو انہیں رہا کرنے کے احکامات دیے ہیں۔ جموں وکشمیر ماس موومنٹ کے رہنماو ں نے پارٹی کی سربراہ محترمہ فریدہ بہن جی کے والد محمد یوسف بیگ کو ان کے32 ویں یوم شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے اس عز م کااعادہ کیا ہے کہ شہدا کا مشن منز ل کے حصول تک ہر قیمت پر جاری رکھا جائے گا ،کسی کو بھی ان لازوال قربانیوں سے کسی طر ح کی سودابازی کی اجازت نہیں دی جائے گی ،شہدا کی لازوال قربانیوں کے طفیل کشمیری جلد بھارت کے غاصبانہ قبضے سے آزادی حاصل کریں گے۔ شہید "جرات "کمانڈر ان چیف جے۔کے۔ایل۔ ایف جنرل بشارت رضا کا یوم شہادت آج 24 مارچ کو یوم کردار کی صورت میں منایا جائے گا آزاد ی پسند مزار شہدا جا کر ان عظیم محسنوں کی قبروں پر حاضر ی دے کر ان کی قربانیوں کی قبولیت اور جنت نشینی کی دعا کریں گئے۔