• news

خیبر پی کے  حکومت کا غزہ کیلئے  10 کروڑ روپے امداد کا اعلان

پشاور (نیٹ نیوز) خیبر پی کے حکومت نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کے مظلوم شہریوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کردیا۔ مشیر اطلاعات خیبر پی کے بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے فلسطینیوں کیلئے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔ امدادی رقم جلد فلسطینی سفیر کو دعوت دے کر حوالے کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن