بیرک گولڈ کے سی ای او کی ملاقات‘ بلوچستان سرمایہ کاری کیلئے موزوں: سرفراز بگٹی
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے سی ای او بیرک گولڈ کمپنی مارک برسٹوو نے ملاقات کی اور ریکوڈک منصوبے کی پیشرفت سے متعلق آگاہ کیا۔ مارک برسٹوو نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے کی فزیبلٹی اس سال کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی۔ منصوبے پر کام کرنے کیلئے بلوچستان کے افراد کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ خواتین سمیت 100 افراد کو فنی تربیت فراہم کی جا چکی ہے۔ بیرک گولڈ کمپنی نے ریکوڈک کے قریب تین سکول بھی قائم کئے ہیں۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے بلوچستان میں موزوں مواقع ہیں۔