• news

قرارداد پاکستان کے مطابق جمہوری اصولوں پر عمل یقینی بنائیں:خورشید احمد

لاہور(نیوز رپورٹر) یوم پاکستان کے موقع پر بختیار لیبر ہال لاہور میں آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کے زیر اہتمام ایک سادہ پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں ٹریڈ یونین کے نمائند گان اور کارکنوں کی بھاری تعداد نے شرکت کرتے ہوئے تحریک پاکستان اور وطن عزیز کے دفاع میں قربانی دینے والے شہیدوں اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کیلئے اور وطن عزیز پاکستان کی کامیابی کیلئے خصوصی دعابعد ازاں شرکاء نے قومی جھنڈا لہرایا گیا۔ اس موقع پر بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد نے کہا ملک کے تمام محب الوطن طبقات اور سیاسی جماعتوں سے پرزور اپیل کی کہ وہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وطن عزیز میں قومی اتحاد کو مضبوط کرتے ہوئے ملک میں غربت، جہالت، بے روزگاری، اشیاء خوردونوس کی مہنگائی اور سماج میں امیر و غر یب کے مابین بے پناہ فرق کو دور کرنے کیلئے کوئی کسر ایفاء نہ کریں۔ قرارداد پاکستان کے مطابق جمہوری اصولوں پر عمل یقینی بنائیں۔ پاکستان کو غیر ملکی قرضوں کے بھاری بوجھ سے آزاد کرانے کیلئے قومی خود کفالت اور مساوات کی پالیسی کو یقینی بنائیں تاکہ پاکستان کی معیشت غیرملکی قرضوں کے چنگل سے آزاد ہوسکے۔ اجلاس میں اسامہ طارق، نوشیر خان، اکبر علی خان،سید صلاح الدین ایوبی، جمیل بٹ، جاوید خان، حسن منیر بھٹی، حاجی لیاقت علی، مہرجمیل، اعجاز پہلوان، سلمہ یاسمین، زاہدہ اختر و دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر-دی نیشن