• news

23 مارچ پر مینار پاکستان گراؤنڈ میں ایک لاکھ افراد کیلئے گرینڈ سحری 

لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کی جانب سے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر مینار پاکستان گرینڈ سحری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بیگم کوٹ، شاہدرہ، اندرون شہر، بادامی باغ، شادباغ، چاہ میراں، بلال گنج، اسلام پورہ، ساندہ، گلشن راوی، سمن آباد اور سبزہ زار سمیت ہزاروں لوگوں کے گھروں میں سحری پہنچائی گئی۔مرکزی مسلم لیگ کی گرینڈ سحری میں ایک لاکھ افرادکیلئے انتظام کیا گیا۔ جبکہ مینار پاکستان گراؤنڈ میں 10 ہزار مرد وخواتین کیلئے باقاعدہ پنڈال سجایا گیا تھا۔ جہاں شہریوں نے اپنی فیملی کے ہمراہ سحری کی۔ گرینڈ سحری میں 500 دیگیں پکائی گئی۔ سحری میں آلو کوفتہ، چکن قورمہ، حلوہ پوری، پٹھورے روغنی نان سادہ روٹی اور چائے کا انتظام کیا گیا تھا۔ دریں اثناء پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے زیر اہتمام نیلا گنبد تا مسجد شہداء تک یوم پاکستان مارچ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں شہر بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر پنڈال میں موجود شرکاء نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ جس پر فلسطینیوں سے رشتہ کیا لاالہ اللہ اور کشمیر بنے گا پاکستان نعرے درج تھے۔ یوم پاکستان مارچ سے مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، فلسطینی رہنما ڈاکٹر ناجی الزوہیر السرمی، چوہدری محمد سرور،انجینئر عادل خلیق، ملک اعجاز،انجینئرحارث ڈار، عہدیداران نے خطاب کیا۔ خالد مسعود سندھو نے کہا کہ کسی نظریہ پاکستان سے پیچھے ہٹیں گے نہیں۔ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان کی تمام یونیورسٹیوں میں نظریہ پاکستان میں ڈیپارٹمنٹ بنائیں جائیں۔ پاکستان کے استحکام اور سلامتی کیلئے پوری قوم کو نظریہ پاکستان پر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن