رمضان رحمتوں اوربرکتوں کا مہینہ ہے:میاں جمیل
لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحیدکے مرکزی قائدمیاں محمدجمیل نے کہاکہ رمضان رحمتوں اوربرکتوں کا مہینہ ہے۔ تزکیہ نفس کیا جائے۔ عقائدواعمال کی اصلاح پرخصوصی توجہ دی جائے۔ قیام اللیل کی بھی بڑی فضیلت ہے۔ خصوصی اہتمام کیاجائے ۔ ہرفرداپنی اصلاح پرتوجہ دے۔ قرآن پاک کی تلاوت اورحدیث مصطفیؐ کے مطالعہ کوبھی معمول بنایا جائے۔ انفرادی اصلاح سے ہی اجتماعی تبدیلی ممکن ہے اورمعاشرے کوصالح بنیادوں پراستوارکیاجاسکتا ہے۔ رمضان المبارک میں درس وتدریس اورتعلیم وتعلم پر خصوصی توجہ دی جائے۔ماہ مبارک میں تربیت پر بھی دھیان دیاجائے۔