• news

قصور: محکمہ فوڈ کا چھاپہ‘ مضر صحت  سرخ مرچ‘ ہلدی موقع پر تلف

قصور(نمائندہ نوائے وقت) فوڈ اتھارٹی ٹیم کا گاؤں کچا پکا میں چھاپہ‘ 300 کلو مضر صحت سرخ مرچ اور 80 کلو ملاوٹی تیار ہلدی موقع پر پکڑ لی۔ ملزمان فرار ہوگئے. پولیس نے مقدمہ درج کر لیا. فوڈ سیفٹی افسر قمر الیاس نے ایف ایس او سجاد حسین اور غلام مصطفٰی دیگر ملازمین پر مشتمل ٹیم نے گاؤں کچا پکا مین دیپالپور روڈ پر چکیاں لگا کر ملاوٹی مضر صحت سرخ مرچ اور ہلدی تیار کرکے مختلف شہروں میں فروخت کرنے والے کارخانے پر چھاپہ مار 300 کلو گرام ملاوٹی سرخ مرچ اور 80 کلو گرام تیار ہلدی پکڑ لی جسے جعلی ثابت ہونے پر موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن