شیخوپورہ : ضلعی انتظامیہ ناجائز منافع خوروں‘ ذخیرہ اندوزوں کیخلاف متحرک
شیخوپورہ (نمائند ہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں کے خلاف چھٹی کے روز بھی متحرک رہی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان کی زیر نگرانی ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب یکم مارچ سے ابتک 29 ہزار 937 انسپیکشنز کی جا چکی ہیں۔