قرار داد پاکستان ہمیں اجتماعیت کا درس دیتی ہے : منور اقبال
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن)کے سٹی صدر میاں منور اقبال نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کی پر جوش قیادت کے تحت آج ہم 23 مارچ 1940 کو منظور کی جانے والی قرار داد پاکستان کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا اس قرارداد نے ہماری تاریخ کا رخ بدل ڈالا،، انہوں نے کہا کہ قرار داد پاکستان ہمیں اجتماعیت کا درس دیتی ہے،نظریہ پاکستان ہمارے اکابرین کی میراث ہے اس کی حفاظت کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے گریز نہیں کر ینگے۔