ن لیگ پاکستان کو اسلامی ‘ فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہے: مقررین
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک پرویز اقبال کی رہائشگاہ پر یو م پاکستا ن تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاںذیشان پرویز ، نائب صدر شیخ عظیم جاوید ،میاں خالد جاوید ، ملک اعجاز احمد، میاں خالد عباس ، حاجی میاں عبدالرشید ، رانا مہران فیاض ، میاں تنویر احمد،اکبر علی چوہان ، شیخ یعقوب بگا، احمد خورشید سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے مقررین نے کہا کہ ن لیگ قائداعظم کے افکار، نظریات کی روشنی میںملک کو ایک اسلامی ،جمہوری ،فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد جار ی رکھے ہوئے ہے یہی دو قومی نظریہ کی بنیاد ہے ۔پاک وطن کو مسائل فری ریاست بنانا میاں شہباز شریف کا ویژن ہے ۔