• news

پاک وطن کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے: شہباز احمد خان

نواں کوٹ(نامہ نگار)پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما سر شہباز احمد خان نے کہا ہے کہ 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے عہد کرنیکی ضرورت ہے کہ ملک کی خوشحالی اور ترقی میں اپنا کردار پوری ایمانداری سے ادا کریں گے پاک وطن کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، طلبہ نصابی سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی بھر پور توجہ دیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورینٹل ماڈل سکول میں تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر نعیم عطاء، سید علی عباس ، ایاز حسین کھیڑا ، وقاص علی گجر، عمران امین سمیت دیگر بھی موجودتھے۔

ای پیپر-دی نیشن