خاتون سمیت 4 منشیات فروش ‘ ایک پتنگ باز گرفتار‘5 کلو چرس‘3کلو آئس برآمد
لاہور(نامہ نگار)سٹی ڈویڑن پولیس نے خاتون سمیت 2 منشیات فروش اور ایک پتنگ باز گرفتار کر لیا ہے۔ اسلام پورہ نے پولیس کارروائی کے دوران ریکارڈ یافتہ خاتون منشیات فروش فاخرہ عرف نائی بی بی کو گرفتار کر کے قبضے سے 1460 گرام چرس برآمد کر لی ہے۔لوئر مال پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم اظہر کو گرفتارکر کے قبضے سے 1289 گرام چرس برآمد کی ہے۔ نیو انارکلی سے پابندی کے باوجود پتنگیں اڑانے اور فروخت کرنے والے ملزم نوید کو گرفتار کر کے قبضہ میں 50 پتنگیں اور ڈور برآمد کر کے مقدمات درج لئے ہیں۔ باغبانپورہ پولیس نے دو بین الاضلاعی منشیات ڈیلر منور اور واجد امیر کو آئس کی سپلائی دیتے ہوئے گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی 3 کلو سے زائد آئس اور ڈیڑھ کلو چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزمان نے علاقہ غیر سے بزریعہ ان لائن منشیات منگوا کر پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی دینے کا اعتراف کیا ہے۔