• news

روزہ روح کی پاکیزگی ، دل کی صفائی کا بہترین ذریعہ ہے : مولانا فضل الرحمن بن محمد  

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، ممتاز دینی سکالر ، درجنوں دینی کتابوں کے مصنف اور جامع محمدی سنت نگر ، فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ چونکہ ماہ رمضان میں رحمت خداوندی جو ش میں ہوتی ہے۔ چھو ٹی چھوٹی نیکیوں کا کئی گنا اجر ملتا ہے اس لیے اس ماہ میں ہر وہ نیکی جس کی اللہ کی ذات خوش ہوتی ہو کرنی چاہیے۔ فقط بھوکا پیاسا رہ کر باری تعالیٰ کو راضی نہیں کیا جا سکتا۔ روزہ دل کی صفائی اور روح کی پاکیزگی کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس ماہ میں قرآن پاک سے جتنا تعلق مضبوط بنائیں گے۔ اتنا ہی تقویٰ حاصل ہوگا۔ نبی پاک کی سیرت مطہرہ سے روشنی لیکر اپنے شب و روز اسلامی احکامات کے مطابق بسر کرنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن