• news

 خیبر پی کے میڈیکل ٹیم کو پرویزالٰہی کا معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے: بیرسٹر سیف

پشاور(نوائے وقت رپورٹ+آئی این پی) خیبرپی کے کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پرویز الہی پر تشدد ثابت ہوگیا تو مریم نواز کیخلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں گے۔ پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے ساتھ گزشتہ دنوں اڈیالہ جیل میں پیش آنے والے حادثے سے متعلق کہا کہ پرویز الہی کے ساتھ پنجاب حکومت کا رویہ تشویشناک ہے۔ خیبرپی کے حکومت کی میڈیکل ٹیم کو پرویز الہی کا طبی معائنہ کرنے کی اجازت اور رسائی دی جائے۔ ہم یہ تسلی کرنا چاہتے ہیں کہ وہ گر کر زخمی ہوئے ہیں یا ان پر تشدد کیا گیا ہے۔ میڈیکل ٹیم کو پرویز الہی تک رسائی نہیں دی گئی تو قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن