• news

وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ کو سونپ دی

اسلام آباد (آئی این پی ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی سربراہی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو سونپ دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی دوبارہ تشکیل دے دی۔ ای سی سی کے چیئرمین وزیر خزانہ خود ہوں گے، اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ وزیر اقتصادی امور، وزیر تجارت، وزیر پاور، وزیر پٹرولیم اور وزیر پلاننگ ای سی سی کے رکن ہوں گے۔ واضح رہے کہ 22 مارچ کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی سمیت 6 اہم کابینہ کمیٹیاں تشکیل دی تھیں۔ وزیرِ اعظم کی سربراہی میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی 7 ارکان پر مشتمل تھی، ای سی سی کے ارکان میں خزانہ، تجارت، پاور، صنعت و پیداوار اور نجکاری کے وفاقی وزرا کو شامل کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن