ہندو برادری کی پاکستان کیلئے خدمات قابل ستائش: زرداری، ہولی کی مبارک باد
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر مبارک باد دی۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہولی برائی کی شکست اور نیکی کی فتح پر خوشی کا تہوار ہے۔ ہندو برادری کی پاکستان کے لئے خدمات قابل ستائش ہیں۔ پاکستان تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کا خوبصورت گلدستہ ہے۔ پاکستان کا آئین مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے، سب مل کر ملکی ترقی، خوشحالی، باہمی اتحاد سے پاکستان کا نام روشن کریں۔