غلام نبی میمن دوبارہ آئی جی سندھ تعینات، رفعت مختار کو اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کی ہدایت
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کر دیا گیا۔ اس سے قبل راجہ رفعت مختار آئی جی سندھ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ غلام نبی میمن نگران حکومت سے پہلے بھی آئی جی سندھ تھے۔ گریڈ 21 کے پولیس افسر راجہ رفعت مختار کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔