سلامتی کونسل میں غزہ پر نئی قرارداد رائے شماری آج ہوگی
جنیوا(نیٹ نیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ کی صورت حال پر امریکی قرارداد ویٹو ہونے کے بعد نئی قرارداد پر ووٹنگ اب آج بروز پیرہوگی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سلامتی کونسل میں امریکہ نے اپنے اتحادی ممالک کی حمایت سے غزہ پر قرار داد پیش کی تھی تاہم اس قرارداد کو روس اور چین نے ویٹو کردیا تھا۔جس کے بعد گزشتہ روز نئے مسودے پر ووٹنگ ہونا تھی لیکن اس پر مزید بات چیت کی اجازت دینے کے لیے رائے شماری کو پیر کے روز تک معطل کردیا گیا۔نئی قرارداد میں مبینہ طور پر روس اور چین کے اعتراض کو دور کرتے ہوئے پائیدار اور مستقل جنگ بندی کے حوالے سے اقدامات کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔