• news

 آرٹیکل 370 کے خلاف منجمد درجہ حرارت کے باوجود لداخ میں احتجاج جاری

لداخ (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی حکومت کے کشمیر اور لداخ پر لگائے گئے جابرانہ آرٹیکل 370 کے خلاف آوازیں تیز ہونے لگیں۔ کشمیر کے بعد لداخ کے عوام بھی مودی حکومت کے مطالبات کی منظوری کیلئے سراپا احتجاج ہیں۔ منجمد درجہ حرارت کے باوجود لداخ میں ہزاروں افراد کا احتجاج تیسرے ہفتے میں داخل ہو گیا۔ مظاہرین نے ماحولیات کے نتحفظ‘ زمین اور زراعت پر خود مختاری کیلئے آئینی دفعات کا مطالبہ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے مودی سرکار پر وعدوں میں خیانت‘ علاقائی خود مختاری نہ دینے کے الزامات لگائے ہیں۔ مطالبات کی منظوری کیلئے بودھ اور مسلم کمیونٹی میں اتحاد بن گیا۔ ہزاروں افراد کاروبار بند کر کے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے دھمکی دی ہے کہ مطالبات منظور نہ کئے گئے تو مارچ کریں گے۔ آرٹیکل 370 کے نفاذ سے ہماری ثقافت اور شناخت کو خطرہ لاحق ہے۔

ای پیپر-دی نیشن