قرضوں سے نجات کا واحد حل اسلامی نظام معیشت کا نفاذ ہے :غلام شبیر قادری
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر علامہ غلام شبیر قادری نے ٹاؤن شپ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا قیام پاکستان کا مقصد ملک میں لا الہ الا اللہ کی حکومت قائم کرنا تھا جس کی طرف کسی حکمران نے سنجیدگی سے توجہ نہیں کی۔ قرضوں کی وجہ سے ملک میں غربت، بے روزگاری، مہنگائی عروج پر ہے۔ قرضوں سے نجات کا واحد حل اسلامی نظام معیشت کا نفاذ ہے۔ ملک میں اسلام کی سزاؤں کے عدم نفاذ کی وجہ سے معاشرے میں برائیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔کوئی پوچھنے والا نہیں۔