آئی ایم ایف سے چھٹکا رہ کے بغیر پاکستان مضبوط نہیں ہو سکتا :مولانا امجد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملک بحرانوں سے نکالنے اور معاشی طور پر عمل کو مستحکم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ اسلام کے نفاذ کے راستے میں رکاوٹوں کو دور کیا جائے اور ارباب اقتدار اسلامائزیشن کے عمل کو تیز کریں۔ قرضوں کے حصول کیلئے پرانے طریقے ہی ملک میں اگر رواں رکھا گیا تو ملک معاشی طور پر مستحکم نہیں ہو سکے گا۔ آئی ایم ایف سے چھٹکا حاصل کیے بغیر پاکستان معاشی طور پہ نہ تو مضبوط ہو سکتا ہے نہ ہی معاشی طور پر وطن عزیز مستحکم ہو سکے گا۔ یہ باتیں جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے درس قران کی مختلف تقریبات اور وفود کے سوالات کے جوابات میں کہیں۔ انہوں نے کہا اللہ کریم کے نبی نے جن چیزوں کو حرام قرار دیا ہے۔ ان کو ختم کیے بغیر معاشی طور پر استحکام ناممکن ہے۔ آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ حکومت دیر پاپالیسی مرتب کرے اور اس مقصد کیلئے تمام جماعتوں کو ایک ٹیبل پر اکٹھا کرے تاکہ ملک معاشی طور پر آئی ایم ایف سے آزادی حاصل کر سکے۔ قرضوں کی وجہ سے آنیوالی نسلیں بھی قرضوں میں جکڑی رہیں گی اور پھر بیرونی غلامی سے آزادی نہیں مل سکے گی۔اسلام سے دوری کی وجہ سے ملک میں بحران دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں۔ ارباب اقتدار کو سابقہ ادوار کی پالیسیوں کو بدلنے بدلنا ہوگا ۔