• news

شہداء قوم کے ماتھے کا جھومر ،بڑھتی دہشتگردی پر تشویش ہے:سردار طاہر ڈوگر  

لاہور(خصوصی نامہ نگار) صدر پاکستان سنی تحریک وسطی پنجاب سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ بلوچستان اور افغان سرحدی علاقوں میں بڑھتی ہوئی دہشت گردانہ کاروائیاں تشویش کا باعث ہیں۔ پاک افواج افسران اور جوانوں کی شہادتیں دہشت گردی کے خلاف قوم کا عزم مزید بلند کئے ہوئے ہے۔ پاکستان میں موجود دہشت گرد وں کے ہمدرد ،حمایتی، مددگاروں ،سہولت کاروں کے خلاف کسی قسم کی نرمی نہیں برتنی چاہیے۔ افواج کے شہداء قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد کی سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال مزید قابل تشویش ہوتی چلی جا رہی ہے۔ سیاسی جماعتوں کو سر جوڑ کر اور سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر سب سے پہلے ملکی دفاع اور وقار کو مقدم رکھنا چاہیے۔ موجودہ غیر یقینی سیاسی صورتحال میں اپوزیشن جماعتوں کوحکومت کو بہتری کیلئے موقع دینا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن