• news

ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا مسلم لیگ ن کا مشن:رانا تنویر  

 فیروزوالہ(نامہ نگار) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہافتنہ پارٹی کے سربراہ نے آپریشن ضرب عضب کے دوران پکڑے جانیوالے دہشتگردوں کو رہا کرکے پاکستان کی تمام سرحدوں کو ایک مرتبہ پھر غیر محفوظ کر دیا اورپاکستان دشمن طاقتیں ان دہشتگردوں کے ذریعے دوبارہ ملک پر حملہ آور ہیں۔ پی ٹی آئی کی منافقت افرا تفری اور 9 مئی کو نقصان پہنچایا۔ ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا مسلم لیگ(ن) حکومت کا مشن ہے۔ ہماری بہادر افواج نے پہلے بھی ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا اور اب بھی ان کا خاتمہ کریں گی اور چیئرمین یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن حبیب بٹ کے ہمراہ مختلف یوٹیلٹی سٹورز کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز کو غیر معیاری اور مہنگا سامان فراہم کرنیوالوں کے آرڈرز منسوخ کرکے نئی کمپنیوں کو موقع دیا جائے گا۔ تا کہ ہمارے سٹورز عوام کو معیاری او ر سستی اشیاء خورو نوش فراہم کر سکیں۔ مستحق افراد کو سستی اشیاء کی فراہمی کا دائرہ کار مزید بڑھانے کیلئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے خصوصی درخواست کی جائے گی جبکہ ارزاں نرخوں پر دیگر اشیاء کی وافر فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن