• news

 آسٹریا کے فٹبالر نے صرف 6سیکنڈ میں تیز ترین گول کرکے تاریخ رقم کردی

 لاہور(سپورٹس رپورٹر ) آسٹریا کے فٹبالرکرسٹوف بومگارٹنر نے تاریخ رقم کرتے ہوئے فٹبال کی دنیا میں اب تک کا تیز ترین گول سکور کردیا۔ بریٹیسلاوا میں سلوواکیہ اور آسٹریا کے درمیان دوستانہ میچ کھیلا گیا جس میں آسٹریا نے میچ 0-2 سے جیت لیا۔ آسٹریا کے 24 سالہ فٹبالر نے مخالف ٹیم سلوواکیہ کیخلاف میچ شروع ہوتے ہی ابتدائی 6 سیکنڈ میں پہلا گول کرکے نیا ریکارڈ بنالیا۔ اس سے قبل یہ اعزاز جرمنی کے فٹبالر لوکاس پوڈولسکی کے نام رہا جنہوں نے 2013 ء میں ایکواڈور کیخلاف 7سیکنڈ میں پہلا گول کیا تھا۔ آئرش فٹبالر شین لانگ نے اپنی ٹیم ساوتھمپٹن کیلئے پریمیئر لیگ میں اب تک کا سب سے پہلا گول 2019 ء میں واٹفورڈ کیخلاف اپنے میچ میں صرف 7.69 سیکنڈز میں کیا تھا۔ کرسٹوف بومگارٹنر نے کہا کہ انہیں تیز ترین گول کرکے بہت خوشی ہورہی ہے میں بہت خوش ہوں، یہ بہت سنسنی خیز تھا۔ آسٹریا کے کوچ رالف رنگینک نے کہا کہ یقینا، ہم نے واقعی ایک اچھی شروعات کی۔

ای پیپر-دی نیشن