سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کراچی میں سپردخاک
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق چیئرمین پی سی بی اور سابق سیکرٹری خارجہ شہر یارخان کو کراچی میں سپردخاک کردیا گیا۔شہریار خان ہفتہ کو طویل علالت کے بعد لاہورمیں 89 برس کی عمرمیں انتقال کرگئے تھے، شہریارخان کی نماز جنازہ ان کی آبائی رہائش گاہ بھوپال ہائوس ملیر سٹی میں ادا کی گئی جس میں ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین شیخ، سابق ٹیسٹ کپتان وسیم باری، سرفراز احمد و دیگر نے شرکت کی۔تدفین کے موقع پر نسرین جلیل، رکن قومی اسمبلی آسیہ اسحاق، پروفیسر اعجاز احمد فاروقی اور نواب گھرانوں کی شخصیات، سفارت کار و دیگر بھی موجود تھے۔
تاہم کوئی حکومتی فرد موجود نہ تھا اور نہ ہی اس سطح پر کسی نے نمائندگی نہیں کی۔شہریار خان کی قبرپر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، سابق صدور نجم سیٹھی اور ذکا ء اشرف کی طرف سے بھی پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔