• news

برطانوی  جیسمین پیرس بارکلے میراتھون مکمل کرنیوالی  پہلی خاتون بن گئیں

 لاہور(سپورٹس رپوٹر ) برطانوی خاتون جیسمین پیرس بارکلے میراتھون مکمل کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون بن گئیں ۔ میراتھون کیلئے فروزن ہیڈ سٹیٹ پارک میں بنایا گیا راستہ تقریبا 60 ہزار فٹ پر پھیلی چڑھائیوں اور اترائیوں پر مشتمل تھا، جو مائونٹ ایورسٹ سے دوگنی اونچائی بنتی ہے۔ ریس کے دوران 40 سالہ برطانوی خاتون جیسمین پیرس نے دشوار گزار راستوں اور بعض اوقات بے راہ میدانوں اور اندھیری راتوں میں بھی لگاتار دوڑتے ہوئے میراتھون کو مقرر وقت میں مکمل کیا۔ جیسمین پیرس کی جانب سے دشوار ترین میراتھون مکمل کرنے پر ہزاروں مداحوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے، میراتھون مکمل کرنے کیلئے مقرر 60 گھنٹوں کے دورانیے میں 1989 ء میں ریس کے آغاز سے لیکر اب تک صرف 20 افراد ہی ریس مکمل کر پائے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن