جماعت اسلامی کاغزہ بچاو مہم کے تحت ایوان صدر کے سامنے مظاہرہ
اسلام آباد(خبرنگار) غزہ بچاو مہم کے تحت ایوان صدر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے سیز فائر ناو کے نعرے لگائے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد مظاہرے میں شرکت کی مظاہرین کو ریڈزون میں واقع ڈی چوک جانے سے روک دیا گیامظاہرین کا ساونڈ سسٹم پولیس نے قبضے میں لے لیا سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ مسلمان حکمران اسرائیل کی مخالفت کی بجائے بالواسطہ اس کی حمائت کررہے ہیںغزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرین سڑک پر روزہ افطار کریں گے مظاہرین نے فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے مظاہرین نے بیت المقدس کی تصاویر اٹھا رکھی تھی لبیک یااقصی لبیک یا اقصی کے نعرے بھی لگائے غزہ بچاؤ مہم نے ڈی چوک کی جانب مارچ کیا تو پولیس کی جانب سے مارچ کے منتظمین کو روک دیا گیاایس پی سٹی پولیس عبد العلیم کی جانب سے سابق سینیٹر مشتاق کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوئے پولیس کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج ہوا اسلام آباد پولیس اور احتجاجی مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوئی پولیس کی طرف سے احتجاجی شرکاء پر لاٹھی چارج ہوا احتجاجی شرکاء کا پولیس پر پتھراؤ ہوا پتھر لگنے سے پولیس اہلکار زخمی ہوا ۔