• news

 سمبڑیال‘ پسرور‘ سیالکوٹ کو لنک کرنے کیلئے رنگ روڈ بننا چاہئے: خواجہ آصف

سیالکوٹ (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں کارکنوں سے خطاب میں کہا ہے کہ جیل‘ عدالت اور سرکاری دفاتر کی 53 ایکڑ اراضی پر پارک تعمیر ہونا چاہئے۔ میری آج وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات ہے۔ مریم نواز سے درخواست کروں گا کہ ان منصوبوں کو 5 سال میں مکمل کیا جائے۔ سمبڑیال‘ پسرور اور سیالکوٹ کو لنک کرنے کیلئے رنگ روڈ بننا چاہئے۔ جنرل بس سٹینڈ کو بھی شہر سے باہر جانا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن